ملتان،29اگست(اے پی پی ): کمشنر انجینئر عامر خٹک کی ہدایت پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈپٹی ڈائیریکٹر ماحولیات مہر شمشاد نے ٹیم کے ہمراہ 20 خشت بھٹہ جات کی انسپکشن کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے 5 خشت بھٹہ جات سربمہرکردیے جبکہ 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، دو فیکٹریوں کی مکمل انسپکشن اور 1 فیکٹری کو نوٹس جاری کیا گیا۔
ڈی ڈی ماحولیات مہر شمشاد نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری ہے، ملتان ضلع میں 479 خشت بھٹہ جات موجود ہیں، ایک ماہ میں 331 بھٹہ جات کے انسپکشن کئے گئے جن میں 295 خلاف ورزیوں پر 240 خشت بھٹہ جات سربمہر ، 44 مقدمات درج، 5100000 روپے جرمانہ کیا گیا۔ 354 انڈسٹریل یونٹس میں سے 223 کا انسپکشن کیا جاچکا ہے، فضائی آلودگی کا باعث 218 انڈسٹریل یونٹس کو 500000 لکھ روپے جرمانہ، 27 مقدمات درج، 1 انڈسٹریل یونٹ سربمہر کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ 56 کباڑ خانوں کا انسپکشن کیا گیا، 17 مقدمات درج کروائی گئیں، 14720 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، 715 وہیکلز کے چالان جبکہ 421980 روپے جرمانہ کیا گیا۔











