ملتان،17اگست(اے پی پی ):پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن ملتان میں جشن آزادی کے سلسلہ میں ملتان ٹی ہاؤس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر محمد شاہد تھے۔
تقریب میں مقابلہ شیشہ کاری گلاسٹک ورک اور ملی نغموں کے مقابلے کے علاوہ مشہور شہنائی نواز عطا محمد نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شہنائی کی دھند پر انٹرمنٹل قومی ترانہ بجایا گیا، ملتان کے لوگ گلوکار وقاص لونے والا نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
تقریب میں دستکاروں کی دستار بندی کی گئی جن میں محمد باقر نقاش عبدالرحمن نقاش اور نظر حسین وڈ ورک کے دستکار ہیں ان کی دستار بندی کی گئی اور خواتین میں قاشیدہ کاری کی دستکار اسلیم بخاری اور خالدہ پروین جو کاشیدہ کاری کی دستکار ہیں، ان کی چادر پوشی کی گئی ۔
تقریب کے مہمان خصوصی (ڈی ایم ڈی) پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن محمد شاہد نے کہا کہ سمال انڈسٹری دستکاروں کے فن کو عالمی سطح پر روشناس کرارہی ہے اور ان کے فن پاروں کو اون لائن سیل کرنے کے انتظامات مکمل کر لئیے گیے ہیں ، دستکاروں کے کام کو نمایاں کرنے کے لیے اس کی پذیرائی کے لیے مختلف شہروں میں دستگار میلوں انعقاد کیا جارہا ہے۔
شیشہ مینا کاری کے مقابلے میں محمد آصف اول اور دوم انعام محمد طارق اور سوم انعام محمد علی فاروقی نے حاصل کیا۔
ریجنل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن عمارہ منظور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان دستکار ہنرمند اور فنکار ہمارا سرمایہ ہیں اور ہم جشن آزادی کے موقع پر اپنے دستکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے ورثہ کو ثقافت کو یاد رکھتی ہیں اور ان کے ساتھ جڑی رہتی ہیں، وہی اپنی پہچان اور شناخت بچا سکتی ہیں۔
سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ اور ایم ڈی سمال انڈسٹری محمد عاصم جاوید دستکاروں کی پذیرائی اور انکی ترقی و خوشحالی کے ہر دم کوشاں ہیں، تقریب میں علاقہ کے کثیر تعداد نے شرکت کی اس کے علاوہ انڈسٹریل کمیٹی میں سے میاں چنوں اور خانیوال سے بھی انڈسٹریل نے شمولیت کی۔
شیشہ مینا کاری کے مقابلہ جات میں دستکاروں کے علاوہ کالج کی بچیوں نے بھی حصہ لیا اور سترہ لوگوں نے گلاس کٹ ورک کے مقابلہ جات میں حصہ لیا جن میں سے تین لوگوں نے اول دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کی اور دو بچیوں کو حوصلہ افزائی کا انعام دیا گیا۔
ملی نغموں میں پہلا انعام علی زوہیب اور دوئم پوزیشن حمزہ زبیر اور تیسری پوزیشن عزیر احمد نے حاصلِ کی۔