ملتان شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ

24

ملتان،17اگست (اے پی پی ): ضلع  ملتان میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے اور امن و امان کی فضاءکو برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے فلیگ مارچ کیا،فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی کینٹ کیپٹن ر قاضی علی رضا نے کی۔

ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز ، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور محافظ اسکواڈ کے افسران و جوان نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا ۔فلیگ مارچ پولیس لائنز ملتان سے شروع ہو کر ایم ڈی اے چوک، ایمپیریل چوک، پرانا شجاع آباد روڈ، بہاولپور بائی پاس، وہاڑی چوک، چوک کمہاراں والا، سیداں والا بائی پاس، چونگی نمبر 9، دولت گیٹ چوک، گھنٹہ گھر چوک، چوک کچہری سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائنز میں اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر ایس پی کینٹ کیپٹن ر قاضی علی رضا  نے کہا کہ ملتان میں سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ملتان پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر ضر وری اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔

 ایس پی کینٹ کیپٹن ر قاضی علی رضا  نے کہا کہ اس فلیگ مارچ کا بنیادی مقصد ملتان ڈسٹرکٹ میں سیکیورٹی کو مؤثر بنانا، امن و امان کی صورت حال کو بر قرار رکھنا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہے تاکہ کوئی شر پسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکی۔