مری ،16 اگست (اے پی پی ):مری انتظامیہ نے ملکہ کوہسار مری میں غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کیپٹن)(ر) قاسم اعجاز کی سربراہی میں کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ہدایات پر مری میں غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف اپریشن ہوا ۔ قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف آپریشن اپر جھیکا گلی روڈ’ ویو فورتھ روڈاور کلڈنہ میں کیا ۔اے ڈی سی آر کیپٹن (ر) قاسم اعجازکا کہنا ہے کہ بغیر کسی دباؤ کے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ہدایات پر مری میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل کریں گے۔











