میرپورخاص؛76ویں جشن آزادی پاکستان پر ملکی تاریخ کے سب سے بڑے قومی سبز ہلالی پرچم کی کشائی

3

 

میرپورخاص،14 اگست ( اے پی پی):  وطن عزیز کی 76ویں جشن آزادی پاکستان کے پرمسرت موقع پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑے قومی سبز ہلالی پرچم کی کشائی ہوئی۔  ایوان صحافت میرپورخاص کی جانب سے اسٹیشن چوک پر میگا عوامی جشن آزادی تقریب منعقد کی گٸی۔ اس عوامی تقریب میں رات بارہ بجتے ہی رنگارنگ آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ آسمان شاندار آتشبازی سے جگمگا اٹھا جشن آزادی کا سب سے بڑا 50 پونڈ وزنی قومی پرچم پر بنایا گیا کیک کاٹا گیا، قومی ترانے پر پرچم کشاٸی کی گٸی اور ملکی استحکام سلامتی امن کے لیے خصوصی دعاٸیں مانگی گٸیں۔

اے کے فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا 1400 فٹ کے قومی پرچم کی حیدرآباد روڈ سے اسٹیشن چوک تک رونمائی کی گٸی۔ ایوان صحافت میرپورخاص اور اے کے فاؤنڈیشن کی جانب سے  14 آگست جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی بیجز، فیس پینٹنگ، اسٹیکرز اور پاکستانی جھنڈوں کا اسٹال بھی لگایا گیا۔ عوام کے جم غفیر سے جشن آزادی کے موقع پر اسٹیشن چوک میرپورخاص پر عید کا سا سماء رہا۔

ایوان صحافت میرپورخاص کی منعقدہ جشن آزادی تقریب میں ڈویزنل کمشنر میرپورخاص اور دیگر نے موقع کی مناسبت سے خطاب کیا ۔

76ویں جشن آزادی کے موقع پر مولانا اسداللہ کھڑو، اصغر کھوسو کے مزاحیہ انداز، جملوں اور قہقہوں نے شرکاء کو خوب محظوظ کیا، لوک گلوکارہ صبا سحر نے ملی نغمے و ثقافتی گیت گا کر وطن کے لیے عوام کے جوش کو ابھارا.

اس موقع پر ایوان صحافت کے عہدیداران و ممبران  ہاشم شر فلک شیر اظہر چدہڑ فضل شر  مختیارکیریو رضارند عبیدکوری طارق پنہور یاسر خیرالدین چانڈیو راجہ راشد نادر خان راجہ سندھی شرف دین، محمد اسماعیل خلجی ، اور دیگر ممبران سمیت عام شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھے۔