ملتان،14اگست(اے پی پی ):نشتر ہسپتال کے زیر اہتمام جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے پرچم کشائی کی اورکیک کاٹا۔
تقریب میں ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد،ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف موجود کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کمشنر عامر خٹک نے مریضوں، لواحقین میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات بارے استفسار کیا۔
کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ یوم آزادی بھرپور ملی جذبے کے پرامن اظہار کا دن ہے،دنیا جان لے کہ کوئی طاقت اس مملکت خداداد کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔نئی نسل کو آزاد وطن کیلئے کی گئی جدوجہد یاد دلانے کی ضرورت ہے۔
ایم ایس راؤ امجد نے کہا کہ قائد اعظم کے پیغام ایمان اتحاد اور تنظیم وقت کی اہم ضرورت ہے،پوری قوم اس دھرتی کی حفاظت کے لیے جان قربان کرنے کا جذبہ رکھتی ہے۔











