نارووال؛ ڈسٹرکٹ پرائس مجسٹریٹس کااجلاس ،ڈپٹی کمشنر کی عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے  کی ہدایت

5

نارووال،18 اگست(اے پی پی): ڈپٹی کمشنرمحمد اشرف کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس مجسٹریٹس کااجلاس منعقدہوا۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے پرائس مجسٹریٹس کوہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں روزانہ کی بنیادپرنکلیں اورحکومتی ہدایات کی روشنی میں مقررہ ہدف کےحصول کوپوراکریں، سبزی و پھل ا ور دیگراشیاء سمیت بالخصوص دودھ کی قیمتوں پرکڑی نظررکھیں اورمقررہ ریٹ سے تجاوزکرنے والے دودھ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔انہوں نے  پرائس مجسٹریٹس کوہدایت کی کہ وہ عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کویقینی بنانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کارلائیں۔

ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزنارووال نےڈپٹی کمشنرنارووال کوبتایاکہ چیف سیکرٹری پنجاب کے خصوصی احکامات اورکمشنرگوجرانوالہ کی ہدایت پردیگراضلاع کی طرح   ضلع نارووال میں بھی ملاوٹ،ذخیرہ اندوزی اوراوورچارجنگ کے حوالے  سے  پرائسزکی چیکنگ کاسلسلہ جاری ہے  اور  اس حوالے سے ضلع بھرمیں جاری مہم کے دوران یکم اگست سے17اگست تک پرائس مجسٹریٹس کی طرف سے3ہزار508 انسپیکشنزکی  گئیں ،دوران مہم 317دوکاندارخلاف ورزی کے مرتکب پائےگئے جنہیں مجموعی طورپر10لاکھ48ہزارروپےجرمانہ کیاگیاجبکہ3 مقدمات درج کرکے35 افرادکوپابندسلاسل کیاگیا اور2 دوکانیں سیل کی گئی۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرزفاروق اعظم،خضرظہورگورائیہ،ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزذیشان نیازکے علاوہ تمام پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔