پیر محل، 18 اگست (اے پی پی):پیرمحل ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر پیرمحل میں ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت ایکشن، محکمہ فوڈ سیفٹی ٹیم کا ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) کی سربراہی میں ملاوٹی و غیر معیاری کھویا بنانے والے یونٹ پر چھاپہ، کھوئے میں سٹارچ، ویجیٹبل فیٹ اور دیگر ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ ثابت ہونے پر ملاوٹی کھویا تلف کر دیا گیا اور کھوئے کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان و مشینری ضبط کرلی گئی جبکہ ملزم کو موقع پر سے گرفتار کرکے تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔











