نوشہرو فیروز، محمد عمر سومرو ، ڈاکٹر سعد خالد نیازکا مقتولہ فاطمہ پھرڑو کے گھر کا دورہ

46

نوشہرو فیروز، 26 اگست ( اے پی پی): نگراں صوبائی وزیر قانون مذہبی امور و انسانی حقوق محمد عمر سومرو اور نگراں صوبائی وزیر صحت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و سماجی بہبود ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے مقتولہ فاطمہ پھرڑو کے گھر واقع علی محمد پھرڑو تعلقہ محراب پور ڈسٹرکٹ نوشہروفیروز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقتولہ کے اہلِ خانہ والدہ اور والد سے تعزیت کی۔ اس موقع پر مقتولہ کے والدین کو مکمل تعاون کا یقین دلایا جس میں تمام قانونی معاونت سمیت متاثرہ خاندان کو کراچی میں رہائش سمیت بچوں کی تعلیم کے اخراجات و گھریلو اخراجات دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ یہ صرف اعلان نہیں ہے۔ ڈی سی نوشہروفیروز ان سے رابطے میں رہیں جب یہ کراچی آٸیں تو حکومت ان کو باحفاظت کراچی پہنچائے۔ انہوں نے والدین کو کہا کہ وہ کیس کے سلسلے میں کسی پریشر میں نا آئیں اور اگر تمھیں پیسوں کا لالچ دے تو میں آپکو اس ڈبل پیسے دونگا مگر آپ فاطمہ کیس سے دستبردار نہیں ہونا۔ اس موقع پر مقتولہ کے والدین نے یقین دلایا کہ ہمیں انصاف ملے ہم کسی سے فاطمہ کے قتل کا سودا نہیں کرینگے۔۔