ملتان، راجن پور میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا

30

ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان نے چئیرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر یونیسیف اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی این جی او کے تعاون سے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈی سی راجن پور منصور احمد خان، ڈائریکٹر پروگرام حسنین خالد، ڈائریکٹر ایڈمن کاشف جلیل، زاہدہ منظور چائلڈ پروٹیکشن آفیسر یونیسف اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کی کنٹری ڈائریکٹر شبنم بلوچ، پولیس کے نمائندے اور دیگر بھی موجود تھے ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا چئیرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے یونیسیف اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی این جی او کے اشتراک سے راجن پور میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کر دیا گیا ہے ڈائریکٹر جنرل آفتاب احمد نے کہا یہاں کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے اور تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا اور کہا راجن پور میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے اور انہوں نے کہا چائلڈ پروٹیکشن یونٹ اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی این جی او مل کر بچوں کے تحفظ کیلئے کام کریں گے اور کہا تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان مربوط کوششیں ضلع راجن پور میں بچوں کے حقوق اور تحفظ کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔