نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے  پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات، کراچی کے دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا

21

کراچی،23اگست (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں وفد نے نگران وزیراعظم کو سندھ باالخصوص کراچی کے دیرینہ مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ تمام مسائل کے جلد از جلد حل کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔وفد نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں نگران وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی بھی موجود تھے۔ وفد میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، قائم علی شاہ، سید مراد علی شاہ اور سعید غنی شامل تھے۔