ڈیرہ غازی خان 23 اگست (اے پی پی): وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا ہے کہ ہمارا ادارہ خطے کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالغفار کی زیر نگرانی مختلف شعبہ جات کے پی ایچ ڈی طلباءو طالبات کے تین روزہ امتحانات لیے جا رہے ہیں۔ ان میں اردو، میتھ، اگرانومی، باٹنی، فزکس، پولیٹیکل سائنس، اسلامیات اور پلانٹ بریڈنگ کے شعبہ جات شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غازی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز کے پہلے سیشن کے امتحانات ہیں اور ان میں معیار کو خصوصاً مد نظر رکھا جارہا ہے تاکہ یہاں کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات پاکستان یا بیرون ملک دیگر جامعات کے سٹوڈنٹس کے مقابلے میں کسی طرح سے کم نہ ہوں۔











