نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا دریائے ستلج کے سیلاب متاثرہ علاقو ں کا فضائی دورہ، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس بھی ہمراہ

29

لاہور22اگست ( اے پی پی ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ علاقو ں کا فضائی دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان او رانسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بھی ہمراہ تھے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، عارفوالا اور دیگر علاقوں میں متاثرہ دیہات کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زیر آب آبادیوں کا فضائی معائنہ کیا اور متاثرہ بستیوں کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے متاثرہ بستیوں میں آبادی کے انخلاء کا بھی مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کیاجائے اور لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایاجائے اور حفاظتی بند کو مضبوط بنانے کے لئے ضروری وسائل بروئے کارلائے جائیں -وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نقشے کی مدد سے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کو متاثرہ دیہات میں امدادی سرگرمیوں کے بارے میں ضروری ہدایات دیں۔