نگران وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس، رواں ماہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر تیاریوں او رانتظامات کاجائزہ

4

لاہور،2اگست (اے پی پی):نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت آج وزیراعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقدہوا، جس میں رواں ماہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر تیاریوں او رانتظامات کاجائزہ لیاگیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے محکمہ آبپاشی اور تمام کمشنرز کو جاری فنڈز بروقت استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ دریاں کے پشتے اور بندپہلے سے مضبوط بنائے جائیں۔پنجاب حکومت نے محکمہ آبپاشی کو ضروری فنڈز جاری کردئیے ہیں۔

وزیراعلی نے صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر کو ممکنہ سیلاب والے علاقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے کہاکہ دریاں کے بیڈ کے اندر موجود آبادیوں کی حفاظت کے لئے پیشگی انخلا یقینی بنایاجائے۔موسم کی صورتحال او ردریاں میں پانی کے بہاکو مسلسل مانیٹر کیاجائے۔

سیکرٹری آبپاشی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے رواں ماہ بارشوں او رسیلاب کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔