اسلام آباد، 24 اگست (اے پی پی): نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے وفد کے ہمراہ جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کے شکار مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا رہے گا۔ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔
چوہدری انوار الحق نے غیر متزلزل حمایت پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔











