قصور، 24 اگست (اے پی پی):آرپی او شیخوپورہ ریجن نے ڈی پی او قصور کے ہمراہ مزار شریف پر چادر پوشی اور فاتحہ خوانی کی‘ آر پی او شیخوپورہ ریجن نے 266واں عرس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے آر پی او شیخوپورہ ریجن کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زائرین احاطہ دربار میں داخل ہونے کیلئے تحصیلدار چوک والا گیٹ جبکہ ایگزٹ کیلئے ریلوے روڈ والا گیٹ استعمال کریں گے،سکیورٹی انتظامات کو احاطہ دربار میں نصب 125 کلوز سرکٹ کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا۔
طارق عزیز سندھونے کہا کہ عرس حضر ت با با بلھے شا ہؒ کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل، 1648 اہلکار تین شفٹوں میں تعینات‘مزار میں داخلے کیلئے تین لیئرڈیوٹی لگائی ہے، زائرین کی چیکنگ بذریعہ واک تھرو گیٹس اورمیٹل ڈیٹکٹر کی جائے گی‘دربار کے گردونواح کو 25 پکٹس سے کارڈن کیا گیا ہے تاکہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
طارق عزیز سندھو نے کہا کہ احاطہ دربارکو ٹیکنیکل آلات سے سرچ اینڈ سویپ جبکہ گردونواح کو سنیفر ڈاگ سے سرچ اینڈ سویپ کیا جائے گا‘سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہر کی سکیورٹی کو مانیٹر کیا جائے گا، کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے‘ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی پارکنگ کیلئے تاریخ میں پہلی دفعہ 08پوائنٹس کو مختص کیا گیا ہے۔
ڈی پی اوقصورنے بتایا کہ موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کیلئے تمام پارکنگ سٹینڈز کو پولیس سکیورٹی کیساتھ ساتھ کلوز سرکٹ کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں‘ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے300سے زائدٹریفک اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ڈی پی اوقصورنے زائرین سے التما س کی ہے کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں۔ آرپی اوشیخوپورہ ریجن نے قصور پولیس کی طرف سے کئے گئے فول پروف انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔











