نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی ملاقات

26

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ملاقات کی۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِاعظم نے ڈاکٹر فیصل کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر فیصل نے وزیراعظم سے اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کے لئے ہدایات لیں۔