ملتان،25 اگست(اے پی پی): کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 6 سکیموں میں ترامیم،قیمتوں میں تبدیلی بابت 9 سکیموں کا ریوائس اسٹیمیٹ ، 2 ترقیاتی سکیموں کے اسکوپ میں تبدیلی کی اجازت دی گئی۔
کمشنر عامر خٹک نے تمام ترقیاتی سکیموں کی جلد تکمیل کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سکیموں کی تکمیل میں کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر ، ترقیاتی محکموں کے افسران موجود تھے۔











