نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ آمد، ورکرز کنونشن خود کش حملے پر افسوس کا اظہار

16

اسلام آباد،15اگست  (اے پی پی):نگراں  وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جمعیت علماءِ اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر جاکرخار باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن پر خود کش حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،گورنر کامران خان ٹیسوری بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیرِاعظم نے خار، باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن پر خود کش حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،ملک میں دہشت گردی کی روک تھام اور امن او امان کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائیں گے۔نگراں وزیرِ اعظم نے حملے میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کیلئے فاتحہ کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں  وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔