سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے سرکاری اراضی پر قبضہ گروپوں کے تدارک کے احکامات جاری کر دئیے

16

لاہور،15اگست  (اے پی پی):سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت کمیٹی روم میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں متعلقہ اداروں  سمیت  دیگر افسران نے شرکت کی۔نبیل جاوید نے  ڈی ایل آر و سٹیٹ لینڈ مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں ۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے  سرکاری اراضی پر قبضہ گروپوں کا تدارک کرنے کے احکامات جاری کیے،لینڈ ایکوزیشن سسٹم میں کرپشن اور اقربا پروری کے  خاتمے کو یقینی بنائیں،رشوت ستانی اور اقربا پروری ہرگز برداشت نہیں ،ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہو گی۔انہوں نے  لینڈ ایکوزیشن مینجمنٹ کے جملہ قوانین تمام ڈی سیز کو فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی ،جن موضع جات کی  ابھی آن لائن رجسٹریشن نہیں ہوئی انکی جلد رجسٹریشن مکمل کریں۔انہوں  نے  پی ایل آر اے کو ڈیش بورڈ جلد مکمل کرنے  کی ہدایت کی  اور کہا کہ سرکاری پراجیکٹس میں غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاتر میں شہریوں کے لیے سہولیات پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہہ اراضی سے متعلق معلومات تمام شہریوں کا بنیادی حق ہے۔