نگراں وزیرا عظم انوارالحق کاکڑ تین روزہ دورہ پر کوئٹہ پہنچ گئے

35

کوئٹہ۔25اگست (اے پی پی):نگراں وزیرا عظم انوارالحق کاکڑبلوچستان کے تین روزہ دورہ پر جمعہ کو کوئٹہ پہنچ گئے۔نگراں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بلوچستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکوئٹہ ایئر پورٹ پہنچنے پر نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی ،  چیف سیکرٹری شکیل قادر خان اور آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے استقبال کیا۔نگراںوفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور نگراں   وفاقی وزیر مواصلات  شاید تارڑ اور دیگر بھی نگراں وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔