وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے ملاقات

62

اسلام آباد ،24 اگست (اے پی پی ): نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کی نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے  جمعرات کو یہاں وزارت داخلہ میں ملاقات ہوئی ہے ،دونوں وزراء نے ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

ملاقات میں عام انتخابات کے حوالے سے نگران حکومت کی طرف سے الیکشن کمیشن کی معاونت کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں وزراء نے اس  عزم کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن کی ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کی آئینی ذمہ داری میں مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

قبل ازیں وزارت داخلہ پہنچنے پر نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا خیر مقدم کیا۔