پارا چنار ،22 اگست (اے پی پی ): پاراچنار سٹی کے لیے ستر کروڑ روپے کے پراجیکٹ پر کام کا آغاز ہو چکا ہے اس خطیر فنڈ سے شہر میں باسیوں کیلئے پینے کے پانی اور نکاسی آب کے نظام کے ساتھ ساتھ شہر بھر کی سڑکوں کی پختگی پر کام شروع کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے مشران علاقہ کے ساتھ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پاراچنار میں اضلاع پایاں کے طرح بجلی کا نظام بہتر بنائیں گے یہ تب جب صارفین ماہوار بل ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹل پاراچنار کے 72کلو میٹر مین شاہراہِ کی پختگی کے لیے ٹینڈر ہو چکا ہے اور ساتھ ساتھ ٹل سے ہنگو تک روڈ کے پختگی کیلئے فنڈز ریلیز ہو گا۔پاراچنار سٹی میں پچاس نئے ٹرانسفارمر لگائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط اور بے بنیاد ویڈیو شیئر کرنے سے گریز کریں جس سے علاقے میں بدامنی کو ہوا مل کر نفرتیں پیدا ہوتی ہیں اور ایک منصوبے میں ریلوے ٹریک خرلاچی اور سنٹر ایشیا تک ہوگی جس سے تجارت مزید بہتر ہوکر علاقے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان آرمی اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔انہوں نے کرم کی عوام سے اپیل کی کہ علاقے کے ترقی کیلئے امن وامان اولین ترجیح ہے۔