پنجاب  بھر میں 100 سے زائد ہیپاٹائٹس کلینکس کا انعقاد کیا جا رہا ہے؛ ڈاکٹر جاوید اکرم

38

 لاہور، 03  اگست(اے پی پی): نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں 100 سے زائد ہیپاٹائٹس کلینکس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ لیور کو فیٹی ہونے سے بچانے کیلئے باقاعدگی سے ورزش کرنا بہت ضروری ہے۔ پاکستان میں ہر دوسرا فرد بلیڈپریشر کا شکار ہے جس کے تدارک کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

ان   خیالات کا اظہار انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں شعبہ نارتھ میڈیکل کے زیر اہتمام ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کی مناسبت سے آگاہی سیمینار س خطاب میں کیا۔  نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے آگاہی واک کی قیادت بھی کی اور یونیورسٹی میں ایک خوبصورت گیلری کا افتتاح بھی کیا۔

   نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ   اس طرح کے سیمینارز کا انعقاد میری اپنی مادرعلمی میں ہونا خوش آئند ہے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کام کرنے والے ملازمین کے اپنے بچے بھی اسی ادارے سے گریجویٹ ہونے چاہیے۔انہوں نے  کہا کہ  میو ہسپتال اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی بہتری کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم جو بھی کر سکیں عوام کی بہتری کے لئے ضرور کریں گے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کئیر ورکرز کی اولین ترجیح ہیپاٹائٹس سے احتیاط اور علاج معالجے پر ہونی چاہیے۔  ڈائلیسزز، تھیلیسیمیا، اور بلڈ ٹرانسفیوژن کے دوران چند احتیاطی تدابیر اپنا کر اس سے بچا جا سکتا ہے۔

  پروفیسر اسرار الحق طور نے پروفیسر جاوید اکرم اور دیگر شرکاء کا سیمینار میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ سی ای او میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد نے کہا کہ آج کا دن ہیپاٹائٹس کے مرض پر آگاہی اور علاج کی مناسبت سے ہے۔  میڈیا کو ہیپاٹائٹس کی آگاہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر   پروفیسر غیاث النبی طیب پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، ، رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی، پروفیسر عاکف دلشاد، پروفیسر آصف گل، پروفیسر اصغر نقی، پروفیسر شہزاد شمس، پروفیسر صائمہ امیر، پروفیسر یار محمد،   ، پروفیسر شاندانہ طارق، چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ میو ہسپتال ڈاکٹرز اور نرسز کی کثیر تعداد موجود تھی۔  پروفیسر غیاث النبی طیب نے ہیپاٹائٹس کے مرض پر جدید طریقہ علاج بارے خیالات کا اظہار کیا۔