پنڈی بھٹیاں؛ فیصل آباد موٹر وے پر مسافر بس کو حادثہ، اٹھارہ افراد جاں بحق ، پندرہ زخمی

98

پنڈی بھٹیاں،20اگست(اے پی پی ): فیصل آباد موٹر وے پر المناک حادثہ میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق اٹھارہ افراد زندہ جھلس کر جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوگئے ہیں، جاں بحق ہونے والے مسافروں کی نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کیا جارہا ہے جبکہ چار شدید زخمی مسافروں کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق مسافر بس جو کہ کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی تیز رفتاری کی وجہ سے آگے جانے والے شاہ زور ڈالے سے ٹکرا گئی، ڈالہ میں تیل کی ٹینکی لوڈ تھی جس میں ڈیزل بھرا ہوا تھا ٹکر لگنے سے تیل کی ٹینکی لیک ہوگئی جس سے مسافر بس کو آگ لگ گئی جس سے اٹھارہ مسافر زندہ جل گئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر آپریشن شروع کردیا اور پندرہ مسافروں کو زخمی حالت میں ریسکیو کر لیا گیا، ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں موٹر وے پولیس ریسکیو 1222کی ٹیمیں شامل ہیں۔