اوکاڑہ،20اگست(اے پی پی ):ڈائریکٹر فشریز ایکوا پنجاب ڈاکٹر محمد عابد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ضلع اوکاڑہ کت دفتر کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے نیلام عام کے دوسرے شیڈول کے عمل جائزہ لیا۔
ڈائریکٹر فشریز نے جاوید رندھاوا ستارہ بائیو فلاک اور کیج کلچر فیصل آباد سے ملاقات کی اور اس کے کیج کے لئے پینگیس سیڈ کی فراہمی کا بندوبست کروایا۔ ڈائریکٹر فشریز نے ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ساہیوال ڈویژن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ضلع اوکاڑہ کے ہمراہ المیزان بائیو فلاک فش فارم اور ہیچری دیپالپور کا دورہ کیااور مختلف حصوں کے معائنہ کے دوران فارمر کو فنی مشورہ جات دیے۔ اس کے بعد نذیر فش فارم چرا مانیکی کا معائنہ کیا اور فارمر کو فنی مشورہ جات دیے۔
ڈائریکٹر فشریز ایکوا پنجاب ڈاکٹر محمد عابد نے فش نرسری یونٹ نکی ماینکی حویلی لکھا کا معائنہ کیا اور سٹاف کے مسائل سنے اور نرسری یونٹ کی صفائی کے سلسلہ میں ہدایات جاری کیں۔
ڈائریکٹر فشریز نے آرمی افسران سے ملاقات کی۔اس موقع پر آرمی افسران نے پبلک واٹر پانڈ ایریا کے بارے میں اپنا موقف پیش کیا۔ ڈائریکٹر فشریز ایکوا پنجاب لاہور نے فشریز آرڈیننس 1961 اور فشریز رولز 1965 کے تحت اپنا موقف پیش کیا، پبلک واٹر پانڈ ایریا کے متنازع علاقہ کو ٹھیکہ داروں اور فشریز ٹیم کے ساتھ چیک کیا اور ٹھیکہ داروں سے ملاقات میں مسائل سنے اورحل کرنے کا وعدہ کیا۔
بعدازاں ڈائریکٹر فشریز نے بائیو ڈائیورسٹی ہیچری ہیڈ سلیمانکی کی مجوزہ جگہ کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ساہیوال ڈویژن شاہد مقبول اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ضلع اوکاڑہ غلام کبریا خان بھی موجود تھے۔











