بنوں،06اگست(اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان درانی نے بنوں میڈیکل کالج میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کردیا ہے۔انہوں نے منصوبوں کا جائزہ بھی لیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان درانی نے کہا کہ بنوں میڈیکل کالج پورے خیبر پختونخوا کیلئے تحفہ ہے یہاں پورے خیبر پختونخوا کے طلباء تعلیم حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ ایک معزز اور خدمت کا شعبہ ہے پورے خیبر پختونخوا اور باالخصوص جنوبی اضلاع کے عوام اس بہترین منصوبے سے فائدہ اٹھائیں۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان درانی نے کہاکہ بنوں میڈیکل کالج پر 2006 میں کام شروع ہوا تھا الحمد اللہ آج بنوں میڈیکل کالج مکمل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی دور حکومت میں صحت اور تعلیمی اداروں کی بحالی کیلئے کچھ نہیں کیا گیا۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان درانی نے بنوں میڈیکل کالج میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔