بھکر 19 اگست (اےپیپی) :ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ ہسپتال کے مختلف وارڈز سمیت دیگر دیگر انتظامی امور کا تفصیلی معائنہ بھی کیا ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان، ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود قاضی بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کو عمدہ ترین علاج معالجہ کی سہولیات بلاتعطل جاری رکھنے کی خصوصی تاکید انہوں مختلف وارڈز میں صفائی ستھرائی کے نظام کو موثر بنانے کیلئے بطور خاص ہدایات جاری کی ۔انہوں نے وارڈز میں ائرکنڈیشنز کی ہمہ وقت فعالیت برقرار رکھنے کے خصوصی احکامات جاری کئے جبکہ ڈائیلسز سنٹر سمیت دیگر ضروری ادویات کی فراہمی کیلئے بھی بطور خاص احکامات جاری کئے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کیمطابق ضلع بھر کے مراکز صحت پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اس ضمن میں ہسپتالوں کی تواتر کیساتھ انسپکشن کی جارہی ہے ۔انہوں نے ہسپتالوں میں مریضوں کیساتھ آنیوالے انکے عزیز و اقارب سے گفتگو کرتے ہوئے فراہم کردہ طبی سہولیات بارے دریافت کیا اس دوران ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ ہسپتال میں کسی قسم کی شکایت کی صورت میں وارڈز میں درج میرے موبائل نمبرز سمیت دیگر ہسپتال انتظامیہ کے فون پر شکایات بارے آگاہ کریں عوامی شکایات کا موقع پر ازالہ یقینی بنایا جائے گا اس سلسلہ میں کوتاہی کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف بلا تاخیر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔











