ڈیرہ غازی خان؛آر پی او سجاد حسن کیجانب سے کھلی کچہری،سائلین کے مسائل حل کرنے کے موقع پر احکامات جاری کیے

6

ڈیرہ غازی خان،16 اگست (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر آر پی او نے ریجن کے تمام اضلاع ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، راجن پور اور لیہ سے آنے والے سائلین کی درخواستوں کو سماعت کر کے متعلقہ افسران کو بذریعہ فون فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

سائلین سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ دفتر میں آنے والے سائلین کی درخواستوں کو مقررہ  کردہ ٹائم فریم میں مکمل کرکے فالو اپ لیا جائے گا اور کسی بھی شہری کے ساتھ زیادتی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اورعوام کی دادرسی و انصاف کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔