ڈیرہ غازی خان؛ پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے سرگرم ،24 گھنٹوں میں  100  سے زائد مجرمان گرفتار، ڈی پی او   حسن افضل

21

ڈیرہ غازی خان،12 اگست(اے پی پی): ڈی پی او   حسن افضل نے کہا ہے کہ امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے، پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے سرگرم عمل ہے، 24 گھنٹوں کے دوران 100  سے زائد مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ہفتہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ  ڈیرہ غازیخان کے پولیس ریکارڈ یافتہ مجرمان اور اشتہاریوں سمیت عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 24 گھنٹے کے دوران پولیس کو مطلوب 101  مجرمان اور اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس طرح دیگر کارروائیوں میں پولیس ریکارڈ یافتہ 21 اور 12 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان پولیس کے جوان عوام  کے جان و مال کے تحفظ کے لئے الرٹ ہیں۔