کوئٹہ، 04اگست ( اے پی پی ) : بلوچستان کے علاقے ضلع اوستہ محمد کی تحصیل گنداخہ یونین کونسل باغ ہیڈ میں ایریا انچارج علی گل کی سربراہی میں پولیو ٹیم مشکل حالات میں بھی ویکسین کا کام کررہی ہے ۔
اس موقع پر ایریا انچارج علی گل نے کہاکہ باغ ہیڈ کاعلاقہ سیلاب کی زد میں ہے اور اس دوران پولیو ورکر اس سیلابی پانی میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں اور اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔