کوئٹہ، 03 اگست (اے پی پی): بلوچستان کے علاقے ضلع مستونگ کے قریب کانک کے مقام پر گزشتہ روز سریاب روڈ پر دو قبائل کے درمیان فائرنگ میں شہید ہونے والے فوڈ ڈیپارنمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نوابزادہ میر ہارون رئیسانی کی نماز جنازہ کانک سٹیڈیم میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی ،نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی ،نوابزادہ رئیس رئیسانی،نوابزادہ میر یادگار رئیسانی، نوابزادہ میر جمال رئیسانی سمیت دیگر سیاسی و قبائلی شخصیات کے ساتھ ساتھ کوئٹہ، مستونگ، کانک ، نوشکی اور صوبے کے دیگر علاقوں سے متعدد افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر نوابزادہ ہارون رئیسانی کی جسد خاکی کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی اسکے بعد کانک کے شہدا قبرستان میں انہیں سپر دخاک کردیا گیا۔











