لاہور،14 اگست (اےپی پی): نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز، سروسز انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور مئیو ہسپتال میں پرچم کشائی بھی کی۔اس موقع پر جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ آزادی اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے،پاکستان ہمیں لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے،پاکستان ہمیں کلمہ کی بنیاد پر حاصل ہوا ہے،ہمیں پاکستان کو عظیم تر بنانا ہے،ہمیں پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کا حقیقی پاکستان بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیادوں میں ہمارے بزرگوں کا خون شامل ہے،پاکستان اپنی طرف ہر اٹھنے والی میلی آنکھ کو نکالنے کی طاقت رکھتا ہے،اللہ پاک ہمیں پاکستان کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زوہرہ خانم، پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم، فیکلٹی ممبران، نرسنگ سٹاف اور ڈاکٹر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد، سینڈیکیٹ ممبر فرخ شاہ، پروفیسر شمسہ ہمایوں، پروفیسر منزہ اقبال، پروفیسر منزہ قیوم، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر عامر سلیم، ایم ایس مزنگ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر احسن اعوان اور ایم ایس شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر سہیل ارشد نے شرکت کی۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، ڈینز، پرو وائس چانسلر اعجاز حسین، پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، سی ای او مئیو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ہارون حامد نرسنگ سٹاف اور فیکلٹی ممبران موجود تھے. اس موقع پر طلباءو طالبات نے بہترین انداز میں ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں۔
یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، پروفیسر ڈاکٹر جنید رشید، پروفیسر ڈاکٹر جائیدہ منظور، ڈاکٹر حسن رضا، ڈاکٹر عارف، فیکلٹی ممبران، نرسنگ سٹاف، پیرامیڈکس، الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور عملہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔