لاہور، 19ستمبر(اے پی پی): کمشنر لاہور نے موسلا دھار بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں قرطبہ چوک،جیل روڈ، مین بلیوارڈ،لبرٹی ، کلمہ چوک،فیروزپور روڈ اور جنرل ہسپتال کا دورہ کیا،ایم ڈی واسا غفران احمد اور ضلعی انتظامی افسران ان کے ہمراہ موجود تھے۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ لاہور میں ابتک 168 ایم ایم بارش اور چھ سے زائد علاقوں میں 100ایم ایم سے زائد بارش ہوچکی ہے،اکثر علاقوں میں تیز بارش رک گئی جبکہ کچھ علاقوں میں ابھی بھی جاری ہے،لبرٹی راونڈ اباوٹ کی اندرونی سائیڈ پر جمع کی نکاسی شروع ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ لکشمی چوک کلیئر ہے،جناح انڈرپاس کلیئر ہوگیا ہے،کیپٹن مبین شہید انڈرپاس بھی کلیئر ہے۔
کمشنر لاہور نے جنرل ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور بلڈ بینک،شعبہ امراض سینہ سمیت دیگر شعبہ جات بیرونی نکاسی آب کا جائزہ لیا۔کمشنرلاہور نے کہا کہ جنرل ہسپتال میں چند جگہوں پر بارش کا پانی جمع ہوا ہے۔نکاسی آب کیلئے ہیوی مشینری اور ڈی واٹرنگ سیٹس کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک روانی کیلئے ٹریفک پولیس اضافی نفری لگائے۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ نشیبی علاقوں اور مین روڈ ز سے نکاسی آب کا عمل شروع ہوچکا ہے اور تمام انڈرپاسز اور نکاسی آب آپریشن نگرانی کیلئے اے سیز فیلڈ میں موجود ہیں۔لکشمی چوک نشیبی ترین جگہ ہے،یہاں سے بھی نکاسی آب ہو چکا ہےدوموریہ بھی کلیئر ہیں اور نشیبی علاقوں اور سورنگ پوائنٹس پر ایمرجنسی ٹیمیں ردعمل دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام ڈسپوزل سٹیشنز پوری گنجائش سے فعال ہیں اور اے سیز نکاسی آب مکمل ہونے تک آپریشن کی نگرانی کریں گے۔