احمدپورشرقیہ،10 ستمبر(اےپی پی):تحصیل احمدپورشرقیہ میں واپڈا کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، لاکھوں روپے جرمانہ عائد ، الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔
واپڈا ٹیموں نے تحصیل بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 119 سے زائد بجلی چوررنگے ہاتھوں پکڑ لیے، بجلی چوروں کے متعدد کنکشن بھی منقطع کردیے ہیں، بجلی چور مین لائن اورواپڈاپولزسے کنڈے لگا کر بجلی چوری کررہے تھے ۔
ایس ڈی اوز واپڈا نے بجلی چوری میں ملوث ملزمان کو لاکھوں روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے،بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں احمدپورشرقیہ سمیت دیگرمتعدد علاقوں میں کی گئی ہیں۔ واپڈاحکام کا کہناہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور مقدمات بھی درج کیے جا رہے ہیں۔











