اوکاڑہ،15ستمبر(اے پی پی ):بابا حسن علی36 سال سروس فائر برگیڈ 1122سے اپنے دفتر سے ایم سی میونسپل کارپوریشن سے ریٹائرڈ ہو گئے ہیں ، ان کے اعزاز میں 1122دفتر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ظفر اقبال نے باباحسن علی کی ریٹائرمنٹ پر کہا کہ حسن علی نے بہت اچھے طریقہ سے 36 سال خدمات انجام دیں،حسن علی کل بھی ہمارا حصہ تھے آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ ساٹھ سال کا شخص بوڑھا نہیں ہوتا بلکہ ساٹھ سالہ جوان ہوتا ہے۔
تقریب میں فائر آفیسر مرزا یونس ارشاد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے آغاز پر بابا حسن علی کا پھولوں سے استقبال اورگلے میں مالا ڈالی گئی۔
تقریب میں صحافیوں کے علاوہ سہیل خان لودھی، قربان علی اونسٹ گروپ، سعد سنگوکا، چئیرمین انٹی کرپشن بار پنجاب دیار خان ،سول سوسائٹی اور سرکاری ملازمین نے بھرپور شرکت کی ۔