سکھر، 15ستمبر(اے پی پی): ڈی آئی جی سکھر عبد الحمید کھوسو نے ایس ایس پی عرفان علی سموں کے ہمراہ الف اور شاہ بیلو کچے کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، دورے کے دوران ایس ایس پی عرفان علی سموں نے ڈی آئی جی کو شہید جان محمد مہر کے قتل میں ملوث ملزمان کے علاقے میں موجودگی اور پولیس حکمت عملی کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ڈی آئی جی نے شہید جان محمد مہر کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے مرتب منصوبہ بندی اور حکمت عملی کا جائزہ لیا اور افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں، شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کچے میں متحرک ہوگئی۔
بعد ازاں ڈی آئی جی عبد الحمید کھوسو اور ایس ایس پی عرفان علی سموں شہید جان محمد مہر کے آبائی گھر چک پہنچے اور جان محمد مہر شہید کے ورثاء سے تعزیت کی اور مرتب منصوبہ بندی کے متعلق آگاہ کیا۔











