اوکاڑہ،17ستمبر(اے پی پی):انجینئر میاں طارق بشیر ایکسین آپریشن اوکاڑہ کی طرف سے لیسکو ناہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، موضع بی بی پور کے صارف محمد منظور ولد کلیم اللہ نے لیسکو رورل سب ڈویژن کے 5لاکھ 65ہزار 706 روپے ادا کرنے تھے جوکہ بار بار وارننگ پر بھی ادا نہیں کیے گٸے، صارف کی طرف سے بدمعاشی اور دھمکیوں پر واپڈا ٹیم نےکاروائی کرتے ہوٸے کنکشن کاٹ دیا اور ٹرانسفارمر بھی اتار لیا گیا۔
اس حوالے سے انجینئر میاں طارق بشیرایکسین آپریشن کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں اور ناہندگان کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری رہے گا،عوام سے درخواست ہے کہ لیسکواہلکاروں کےساتھ تعاون کریں۔











