اوکاڑہ آرٹس کونسل میں سموگ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد،نمبرداران کی شرکت

46

اوکاڑہ،21ستمبر (اے پی پی):اوکاڑہ آرٹس کونسل میں سموگ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں  نمبرداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ جٹ نے کہاہےکہ سموگ ماحولیاتی آلودگی کی ایک خطرناک قسم ہے، کسی بھی کھیت میں آگ لگانے سے گریز کریں،خلاف ورزی پر ایف آئی آر کا اندراج، گرفتاری اور بھاری جرمانہ کی سزائیں ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سموگ فضائی آلودگی کی وہ قسم ہے جو ماحول کو آلودہ کر دیتی ہے، سموگ کی وجہ سے انسانی زندگیوں اور فصلات پر براہ راست منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ جٹ نے کہا کہ کھیتوں میں آگ لگانے والوں کو فوری روکا جائے، سموگ کا موجب بننے والوں کے لئے حکومت نے سزائیں بھی مقرر کی ہیں، نمبرداروں اور ذمہ داراں کو چاہئیے کہ سموگ کف خلاف عملدرآمد  کو یقینی کروائیں وگرنہ حکومت اپنا ایکشن لے گی۔انہوں نے کہا کہ سموگ کی روک تھام اور سموگ کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ جٹ نے کہا کہ ہم سب نے مل کر معاشرے کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے۔