اوکاڑہ،19ستمبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 1200بیگ یوریا کھاد پکڑ لی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ جٹ نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کارروائی کرتے ہوئے سندھ سے آئی ہوئی یوریا کھاد پکڑلی، ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کی یوریا کھاد سندھ سے لاکر مبینہ طور پر بلیک میں مہنگے داموں فروخت کرنا تھی جو کہ رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔
اس کارروائی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد زیشان حنیف نے کہا کہ زخیرہ اندوز اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والے ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔