بلال صدیق کمیانہ سے شہدائے پولیس کے اہل خانہ، غازیوں اور ملازمین کے معذور بچوں کی ملاقات

36

لاہور05ستمبر( اے پی پی ): کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ سے شہدائے پولیس کے اہل ِ خانہ، غازیوں اور ملازمین کے معذور بچوں نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔سی سی پی او لاہور نے شرکاء کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ محکمہ پولیس کے شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں۔پولیس شہداء اور غازی محکمے کیلئے عزت و توقیر کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے ورثاء، غازیوں اورپولیس ملازمین کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ شہدائے پولیس کے ورثاء، غازیوں اور ملازمین کے معذور بچوں کے بہترین علاج معالجہ اورکوالٹی ایجوکیشن کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سی سی پی او نے کہا کہ شہدائے پولیس کے ورثا، غازیوں اور ملازمین کے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے تمام ممکنہ وسائل نچھاور کئے جا رہے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہدائے پولیس کے ورثا، غازیوں اور ملازمین کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے ہر وقت حاضر ہیں۔ملازمین کے معذور بچوں کی تعلیم و ملازمت سمیت تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔

شرکاء نے مسائل کے حل پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔