بھکر،23ستمبر(اے پی پی):سیف فوڈ سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بھکر میں آپریشن تیز، داجل روڈ پر ناکےلگا کر دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 30,000 لیٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا اور5000 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا،تلف کیے گئے دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور قدرتی اجزاء کم پائے گئے۔
اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ شہریوں تک محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔