اسلام آباد، 22ستمبر(اے پی پی ): حلقہء ارباب ذوق اسلام آباد کیجانب سے فاطمہ عثمان کے افسانوی مجموعہ “آزارگاہ” کی تقریب رونمائی ہوئی ۔ تقریب کی صدارت محمد حمید شاہد نے کی جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نجیب عارف اور مہمان اعزاز سیدہ عابد تقی، سید ماجد شاہ، حکیم عبدالروف کیانی تھے۔ تقریب کے نظامت کے فرائض حیدر فاروق نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالوحید رانا، ڈاکٹر روش ندیم ، ڈاکٹر فرخ ندیم، عثمان عالم، ڈاکٹر صنوبر الطاف، صفیہ شاہد اور مطربہ شیخ نے تقریب سے اظہار خیال کیا۔











