بھکر؛پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروئیاں ،  ملزمان  گرفتار ، مال مسروقہ برآمد

34

بھکر،26ستمبر(اے پی پی)ڈی پی او محمد نوید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر  وحید حسن لک  کی ٹیم  کے ہمراہ  جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، دو مختلف کارروائیوں میں 3 عدد 30 بور پستول  اور گولیاں برآمد کر کے 2اشتہاری  ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے  جبکہ  01 لاکھ مالیت کی چوری شدہ موٹر سائیکل  برآمد  کی  گئی اور ملزمان سے2  لاکھ 45 ہزار روپے اور چوری کی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔  گرفتار  ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔