بھکر؛ سپیشل مجسٹریٹ عدنان جمیل کا اڈا جہان خان کا دورہ،مصنوعی ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی  پر متعدد دکانداروں کو جرمانے

15

 

 بھکر،26 ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد عوان کے احکامات پر سپیشل مجسٹریٹ عدنان جمیل نے اڈا جہان خان کا دورہ کیا  اورمصنوعی ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد کانداروں کو جرمانوں کے علاوہ تجاوزات میں ملوث دکانداروں کو اعلانات کے ذریعے سرکاری حدود سے بھی باہر کر دیا۔ سپیشل مجسٹریٹ عدنان جمیل کا کہنا تھا کہ گراں فروشوں ذخیرہ اندوزوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔