بھکر؛ فرینڈ آف پولیس کےلئے یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

63

 

بھکر،23 ستمبر(اے پی پی): ڈی پی او آفس بھکر  میں فرینڈ آف پولیس کےلئے یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او بھکر محمد نوید و دیگر افسران نے پنجاب کالج کے طلباءکو تحفظ مرکز ،میثاق سنٹر، پولیس خدمت مرکز،آئی ٹی برانچ ،ایس آئی پی ایس صدر بھکر و دیگر کا دورہ کروایا ۔

یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد یوتھ کے ساتھ براہ راست رابطہ اور موئثر پولیسنگ و سافٹ امیج پولیس کو اجاگر کرنا ہے۔