بھکر؛ ڈی پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت

19

بھکر،23ستمبر(اے پی پی):ڈی پی اوبھکر محمد نوید کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم خان، تمام  سرکلز کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،تفتیشی آفیسران نے شمولیت کی ۔

اجلاس میں ڈی پی اوبھکر محمد نوید نے  ہدایت کی  کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں، منشیات فروشوں، بجلی چوروں، اسلحہ ناجائز اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائی عمل میں لائیں۔