تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجر خان کی آپ گریڈیشن جاری

21

گوجر خان، 08 ستمبر (اے پی پی ):صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان میاں مراد حسین نیکوکارہ کی زیر نگرانی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجر خان کی آپ گریڈیشن جاری ہے، ایم ایس ڈاکٹر فرحت جمیلہ ، ڈاکٹر عامر کی کاوشوں کے باعث ایک شاہکار منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

 آپریشن تھیٹر کی توسیع سرجری کے مریضوں کے لیے نیا وارڈ، جدید لیب کے ساتھ منسلک بلڈ بینک،الات کو سٹرلائز کرنے کے لئے روم  کی تعمیر کی گئی ہے،اس سارے کام  کو محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے سپرد کیا گیا ہے،ہسپتال کی اپگریڈیشن سے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔