جلالپورپیروالا، 23 ستمبر(اے پی پی ) : الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں کہ طرح جلالپورپیروالا میں بھی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے،امیدوار ایم پی اے حلقہ 222 جلالپورپیروالا شازیہ عباس کھاکھی کی نواحی علاقے میراں ملہہ میں ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت و سینئر صحافی خواجہ اعجاز احمد کی رہائش گاہ پر آمد ،جہاں پر انہوں نے اہل علاقہ سے ملاقات کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
شازیہ عباس کھاکھی کا کہنا تھا کہ ابھی سیاسی پلیٹ فارم کا انتخاب نہیں کیا ،گروپ دوستوں سے اس سلسلے میں مشاورت کررہے جلد اس کا اعلان بھی کردیں گے۔











