جیکب آباد؛ سیپکو کی جانب سے بجلی چوری کیخلاف آپریشن جاری،دو ملزمان گرفتار

32

جیکب آباد ،13 ستمبر (اے پی پی ): جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں سیپکو کی جانب سے غیرقانونی بجلی کے کنکشن اور بقایاجات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ایس ڈی او سیپکو احسن نوید کی سربراہی میں مین بازار، جونگل موڑ، رھبر چوک دایہ محلہ سمیت مختلف جگہوں پر لگے غیر قانونی بجلی کے کنکشن کاٹ کر تاریں ضبط کرلیں گئی ہیں اورتیس سے زائد ٹرانسفارمر سیل کردیے گئے ہیں جبکہ بجلی چوری اور بقایاجات میں دو ملزمان شفیق سرکی،عطاء اللہ نامی شخص پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔